دعا و مناجات کے ذریعے اپنی کوتاہیوں  کا ازالہ کیا جا سکتا ہے ‘ ساجد علی نقوی

دعا و مناجات کے ذریعے اپنی کوتاہیوں  کا ازالہ کیا جا سکتا ہے ‘ ساجد علی نقوی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے صدر علامہ سید ساجد علی نقوی (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

نے کہاہے کہ ماہ صیام ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے۔ عبادت و ریاضت کا یہ منظم شیڈول‘ ہے رحمتوں اور بخششوں کا لامتناہی سلسلہ‘ فیوض و برکات کے تسلسل سے نزول ہمارے لئے اپنے نفوس کی طہارت کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 23 سے 29 رمضان المبارک تک ”ہفتہ نزول قرآن منایا جا ئے گان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماءکونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اگرامت مسلمہ اپنے عقائد و نظریات کی اصلاح‘ اپنی زبوں حالی کے خاتمے اوراپنی روحانی فکر کو جلا بخشنے کے لئے قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہوسکے۔ کیونکہ کتاب الہی ہر دور کے انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کی گتھیاں سلجھانے کے تمام تر نسخے اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔جونہی ہم نے کلام خدا کی جانب خضوع و خشوع کے ساتھ رغبت کی اور اس کے مفاہیم و معانی کو اپنے قلب و روح میں جگہ دی تو تمام تر مصائب و مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ بارگاہ خداوندی میں اپنے گناہوں کی بخشش اور کلام خداوندی کے ساتھ اپنا تمسک کرکے دعا و مناجات کے ذریعے اپنی کوتاہیوں کے ازالے کا رمضان المبارک سے بہتر اور کوئی موقع نہیںہے ۔

ساجد علی نقوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -