یونیوراسٹیوں کو رواں برس شمسی توانائی پر منتقل کرنیکی تیاریاں

یونیوراسٹیوں کو رواں برس شمسی توانائی پر منتقل کرنیکی تیاریاں

  

ملتان( پ۔ر ) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ رواں سال نومبرکے آخر تک ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 345سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔ پنجاب کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کو بھی رواں برس کے آخر تک شمسی توانائی پر منتقل کردیں گے۔ یہ بات(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

 انہوں نے لاہور میں محکمہ توانائی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری توانائی اور ذیلی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متبادل ذرائع کا رحجان فروغ پارہا ہے سستے ذرائع سے توانائی کے حصول میں ہم دنیا سے پیچھے نہیں رہ سکتے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک شمسی توانائی کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں تک بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی میں خالی آسامیوں کو میرٹ پر شفاف طریقہ کار کے ذریعہ جلد پُر کرلیا جائے گا۔ افسران اپنی استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے تحت کام کریں اور اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں اپنا فرض ادا کریں۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی عامر جان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے مختلف منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -