کل سگریٹ نوشی کیخلاف عالمی دن ‘ ملتان  سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

کل سگریٹ نوشی کیخلاف عالمی دن ‘ ملتان  سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی ...

  

ملتان‘رحیمیار خان( وقا ئع نگار‘ بیورو رپورٹ )سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کل 31 مئی (جمعہ) کو منایا جائے گا۔اس دن کی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

مناسبت سے لوگوں میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لئے تقریبات منعقد ہوں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق تمباکونوشی پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔دنیا میں 70 لاکھ سے زائد لوگ سالانہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں سالانہ 3 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے مرتے ہیں۔سگریٹ کے دھوئیں میں 4 ہزار کیمیائی اجزاءشامل ہیں۔جسمیں سے 60 اجزاء کینسر کا سبب بنتے ہیں۔سگریٹ نوشی دل کے امراض،معدے،منہ کے کینسر،پھیپھڑوں کے 90 فیصد کینسر کا سبب بنتی ہے۔سگریٹ نوشی کرنے والے ہر تین میں سے ایک فرد کینسر میں مبتلا ہو کر مرتا ہے۔دنیا میں روزانہ 6 سے 7 ہزار بچے جبکہ پاکستان میں روزانہ ایک ہزار بچے سگریٹ پینا شروع کرتے ہیں۔پاکستان میں 30 فیصد سے زائد آبادی سگریٹ نوشی میں مبتلا ہے۔جسمیں 54 فیصد مرد اور 20 فیصد خواتین ہیں۔

تیاریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -