ملتان ‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں ‘ پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں ‘ پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان

  

ملتان( وقا ئع نگار )مختلف چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہر ی نقدی وقیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھا نہ مظفر آباد کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

 علاقے موضع فیروز پور میں 2نامعلوم مسلح افراد محمد سلیمان کی دکان سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون ،45سوٹ سمیت 40ہزار روپے مالیت کاسامان چھین کر فرارہوگئے،القریش ٹاﺅن میں محمد کریم کے گھر سے نامعلوم افراد گھرسے لیپ ٹاپ ،نقدی اور موبائل فون 73ہزار مالیت کی چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے رضا آباد میں نورمحمد کسی کام سے گھر سے باہر گیا تو اس کے گھر سے نامعلوم چوساڑھے لاکھ روپے کےنقدی و سوٹ چوری کرکے لے گئے، تھا نہ نیوملتان میں نامعلوم چور شاہد نعیم کے گھر کےباہر سے 13لاکھ مالیت کی کرولا جی ایل ا?ئی چوری کرکے لے گیا،تھا نہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگاہی میں عابد حفیظ کی دکان سے نامعلوم چور 2موبائل فون چوری کرکے لےگئے،تھا نہ قادر پورراں کے علاقے موضع لوٹھڑمیں قاسم حسین کے بھانہ سے5 نامعلوم چور ایک راس بھینس 2لاکھ مالیت چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ بستی ملوک کے علاقے آراپلی میں محمد اشرف برف کی ریکوری کرکے آرہاتھا کہ 2نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اس سےساڑھے 37ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، تھا نہ صدر جلالپور میں محمد عرفان افطار پارٹی سے واپس آرہاتھا کہ موضع کرموں والی بستی چھتریں کےقریب 4نامعلوم مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پرروک کرموٹرسائیکل اور 10ہزار روپے نقدی چھین لی ، تھا نہ صدر شجاع آباد میں موضع بنگالہ موڑکے قریب شاہد رشید بینک سے رقم نکلواکر روانہ ہونے لگا تو تین مسلح افراد نے اسے روک کر 15ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے،تھا نہ شاہ رکن عالم سے عمران ،تھا نہ بی ذیڈ سے اسدحسین ،تھا نہ چہلیک سے احمد رضا ،تھا نہ قطب پور سے محمد سلمان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -