جرم ثابت ‘ منشیات فروش کو 12 سال قید ‘ 16 ہزار جرمانے کی سزا

جرم ثابت ‘ منشیات فروش کو 12 سال قید ‘ 16 ہزار جرمانے کی سزا

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ محمود غنی نے تھانہ سٹی کے مشہور مقدمہ منشیات فروشی کا فیصلہ سناتے ہوئے شادمان کالونی بورے والا کے رہائشی ملزم مدثر حسین ولد محمد اقبال پر جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید بامشقت اور 16ہزار روپے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

جرمانہ کی سزا سنادی اور عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو 8ماہ 15 دن مزید قید بامشقت بھگتنا پڑے گی مجرم مدثر کو 2018 میں پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے کالج ٹاون کے علاقہ میں 10 کلو افیون سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا مجرم پر تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 516/19زیر دفعہ 9سی درج کیا گیا تھا۔

سزا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -