جنوبی پنجاب ‘ 5 جولائی سے عازمین کیلئے حج آپریشن شروع ‘ پلاننگ تیار

جنوبی پنجاب ‘ 5 جولائی سے عازمین کیلئے حج آپریشن شروع ‘ پلاننگ تیار

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ملتان سے پہلی حج پرواز متوقع طور پر پانچ جولائی سے عازمین کرام کو لیکر روانہ ہونگی جنوبی پنجاب کے دس ہزار سے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

زائد عازمین کرام کو پی آئی اے ، سعودی ایئر لائنز اور ایئر بلو کے ذریعے ملتان سے براہ راست جدہ اور مدینہ پہنچایاجائے گا ۔ تفصیل کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے حج آپریشن شرو ع کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے اس سلسلے میں مختلف ایئر لائنز کو آپریشن ٹارگٹ بھی دے دیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عازمین کرام کے لئے حج آپریشن پانچ جولائی سے شروع ہو سکتا ہے اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں حج آپریشن کے سلسلے میں عید کی چھٹیوں کے فوری بعد عازمین کرام کو سرکاری مراسلہ ، ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی فلائٹ شیڈول کے حوالے سے مکمل طورپر آگاہی کر دی جائے گی جبکہ 20جون سے عازمین کرام ،گردن توڑ بخار ، الرجی ، اور پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین بھی شروع کر دی جائے گی جبکہ حج پرواز سے تین روز قبل عازمین کرام کو ان کے پاسپورٹ سمیت دیگر ضروری کاغذا ت اور بنکوں کے بقایاجات بھی حوالے کر دیئے جائیں گے ۔

حج آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -