عدالتی حکم نظر انداز‘ 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری
ملتان(خبرنگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ جلیل آباد میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد مشتاق میں سب انسپکٹر محمدافضل، کانسٹیبلوں ہاشم اور جابر خان، اسی طرح تھانہ سیتل ماڑی میں درج سرکار بنام ندیم میں سب انسپکٹر ببشیر احمد، ٹرینی اے ایس آئی حیدر علی، اور کانسٹیبل عمران کو بطور گواہ طلب کیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے 18 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
گرفتاری