ہاﺅس جاب ایشو ‘ لیگل ٹیم تیار ‘ ینگ ڈاکٹرز سے بھی مشورے ‘ معاملہ حل ہونیکا امکان

ہاﺅس جاب ایشو ‘ لیگل ٹیم تیار ‘ ینگ ڈاکٹرز سے بھی مشورے ‘ معاملہ حل ہونیکا ...

  

ملتان( وقا ئع نگار )پنجاب بھر کے پرائیویٹ و فارن میڈیکل کالجز کے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے نشتر ہسپتال ملتان میں ھاوس جاب کی فراہمی کے لئے وائس چانسلر آفس میں پی ایم(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

 اے ملتان کی جانب سے لیگل ایکسپرٹ ٹیم فراہم کی گئی جس میں سابق جسٹس احمد رضا خان ، حاجی اسلم ایڈووکیٹ و دیگر وکلا شامل تھے اکابرین نے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کیا کہ لیگل ٹیم ایسا بیان حلفی تیار کرے گی جسے ہر ایسے پرائیویٹ و فارن گریجویٹ جو نشتر ہسپتال میں ھاوس جاب کا خواہش مند ھے ، جمع کرانا ھو گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی کا دونوں اطراف کی پارٹیوں کو سامنا نہ کرنا پڑے اور نوجوان ڈاکٹروں کا تعلیمی مستقبل بھی محفوظ رکھا جا سکے۔ عرصہ دو یوم کے اندر لیگل ٹیم مشاورت کے بعد بیان حلفی تیار کرے گی جسے وائس چانسلر و میڈیکل سپرٹینڈڈنٹ باہمی میٹنگ و مشاورت کے بعد تمام ڈاکٹروں کو بیان حلفی لینے کے بعد ہسپتال ہذا میں ھاوس جاب کی اجازت دے ویں گے۔ گزشتہ روز کی اس میٹنگ میں صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج ، ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ذاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر میاں عدنان اور دیگر ڈاکٹر گروپ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -