پیرمصعب حیدر شاہ سپرد خاک ‘ کل چک 55 دس آر وہنی وال میں قرآن خوانی 

پیرمصعب حیدر شاہ سپرد خاک ‘ کل چک 55 دس آر وہنی وال میں قرآن خوانی 

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ):۔سابق صوبائی وزیر قمر زمان شاہ کھگہ کے بھتیجے،مرکزی چیئرمین محبان وطن پیر حیات شاہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کھگہ،سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں سہیل زمان شاہ کھگہ کے کزن ،سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر معصب حیدر شاہ کھگہ انتقال کر گئے،نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ،تفصیل کے مطابق سابق صوبائی وزیر پیر سید قمر زما ن شاہ کھگہ مرحوم کا بھتیجا،مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پیر محمد حیات شاہ کھگہ،سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں پیر سہیل زمان شاہ کھگہ کا کزن،سابق ایم پی اے ملک ارشدحسین میتلاکا برادر نسبتی ،ملک ابراہیم میتلا کا ماموں سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر معصب حیدر شاہ کھگہ انتقال کر گیا،مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقے چک 55دس آر وہنی وال مین ادا کی گئی،نمازجنازہ میں اہم سیاسی سماجی عوامی شخصیات،وکلا ءکی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے قل خوانی وقر آن خوانی کل برو ز جمعة المبارک شام 6بجے آبائی علاقے چک 55دس آر وہنی وال میں منعقد ہوگی،مرحوم کی وفات پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سابق گورنر پنجاب وجنوبی پنجاب پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،ایم این اے عبدالرحمن کانجو،مرید حسین قریشی،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،آر پی او بہاولپور عمران محمود،ایم پی اے سید قطب علی،سابق ایم پی اے شوکت حیات بوسن،سابق ایم پی اے کرم داواہلہ،چوہدری ضیاءالرحمن،میاں امیر جھنڈیر،سمیت دیگر اہم سیاسی سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

اظہار تعزیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -