چوک سرور شہید میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا خطرہ ‘ لوگ خوفز دہ

چوک سرور شہید میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا خطرہ ‘ لوگ خوفز دہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر )چوک سرور شہید ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ،ڈی جی خان میں 3700کیس رجسٹرڈ ہو نے کے بعد شہریوں نے ضلع بھر کی سکریننگ کا مطا لبہ کر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )


 دیا ، تفصیل کے مطا بق گذشتہ دنوں ڈی جی خان میں ایچ آئی وی کے 3700کیس رجسٹرڈ ہو نے کے بعد چوک سرور شہید سمیت ضلع بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کیسز میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈاکٹر ز کے مطا بق اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار اور ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال اور حما موں اور باربر شاپس پر استعمال ہو نے والے اوزار وں سے ایچ آئی وی میں اضافہ ہو رہا ہے چوک سرور شہید کے سما جی اور عوامی نمائندوں اور شہریوں ،محمد امین ، حاجی محمد یعقوب ، سہیل احمد ، میاںسعادت علی، آصف فراموش ، طاہر عظیم با جوہ ، اسا مہ احسان ، ناصر حمید، حافظ محمد شعیب ، را نا با بر و دیگر نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام اور کمشنر ڈی جی خان سے ضلع مظفرگڑھ کے تمام ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کی سکریننگ اور ٹیسٹ کی سہو لیات مہیا کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکو مت ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے موءثر حکمت عملی اپنا تے ہو ئے شہریوں میں شعور آگاہی پروگرام اور حفاظتی تدابیر اختیار کر نے کے با رے میں معلو مات مہیا کرے تاکہ قابل علاج مرض پر قابو پایا جاسکے ۔
لوگ خوفزدہ