زرعی ٹاسک فورس کا جعلی زرعی ادویات ‘ کھادوں کیخلاف آپریشن تیز

زرعی ٹاسک فورس کا جعلی زرعی ادویات ‘ کھادوں کیخلاف آپریشن تیز

  

ملتان(سپیشل رپورٹر ) زرعی ٹاسک فورس کا جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت کے مقامی حکام نے غیر قانونی فیکٹری شہزاد ایگرو سروسز واقع کوہار فقیراں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

 خیر پور سادات تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران تقریباً َ35 کلو گرام / لِٹر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں جس کی مالیت کا تخمینہ 69 ہزار 20 روپے لگایا گیا ہے۔ فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ٹاسک فورس میاں علمدار عباس قریشی نے کہا ہے کہ کسانوں کااستحصال کرنے والے مافیا کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب کسانوں کو سستے اور معیاری زرعی مداخل کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -