عید ‘ شراب سپلائی کرنیکا منصوبہ ‘ آرڈرز بک ‘ پولیس سے ڈیل فائنل

عید ‘ شراب سپلائی کرنیکا منصوبہ ‘ آرڈرز بک ‘ پولیس سے ڈیل فائنل

  

جودھ پور ،نواں شہر(نمائندہ پاکستان)کبیروالا گردونواح میں عیدالفطر کی چاند رات قریب آتے ہی منشیات فروشوں نے ملتان کے بڑے ہوٹلوں سے شراب کی سپلائی کے لیے بڑے پیمانے پر آڈر بک کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سرکل پولیس کبیروالا کے ساتھ ڈیل کے معاملات ٹاﺅٹوں کے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

 ذریعے طے پا چکے ہیں بھاری نذرانے کے عوض پولیس عوام کو خوش کرنے کے لیے صرف چند پینے والے افراد کو حراست میں لے گی جنہیں بعد میں بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا جائے گا منشیات کے سوداگروں نے بارہ میل ،سرائے سدھو ،چوپڑہٹہ ،بٹہ کوٹ ،سلارواہن ،باگڑ سرگانہ ،سردار پور ،نواں شہراور عبدالحکیم میں خفیہ مقامات پر شراب سٹاک کرلی گئی ہے جو کہ چاند رات سے ایک روز قبل اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جائے گی ذرائع کے مطابق ولائتی شراب کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر بھٹیوں میں کشید کی گئی دیسی شراب بھی فروخت کی جائے گی جس سے انسان جانوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کبیروالا و گردونواح میں ایک سال میں 40سے زائد منشیات کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں شہریوں ،عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں بروقت اقدامات کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے ۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -