ہارون آباد ‘ خواتین کی سربراہی میں کم عمر نوسرباز گروہ سرگرم

ہارون آباد ‘ خواتین کی سربراہی میں کم عمر نوسرباز گروہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)خواتین کی سربراہی میں کم عمر نوسرباز گروہ متحرک،صرافہ بازارمیں تاجرسے تقریبا 4 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کررفو چکر ہوگئے۔ہارون آباد کے صرافہ بازار میںرشید جیولرز(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )


شاپ سے سونا خرید کرنے کا جھانسہ دیکر نوسرباز گروہ نے طلائی زیورات غائب کرلیے واردات میں گروہ میں شامل خواتین جیولرز کو خریداری کے بہانے مصروف کر لیتی ہیں اور ان کے ساتھ شامل بچہ وارادت کرتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نوسرباز لڑکا واضع طور پر جیولری چوری کرتا دکھائی دے رہا ہے تاجر خورشید احمد کے مطابق خواتین کا نوسرباز چور گروہ 4 لاکھ سے زائد کا سونا چوری کرکے لے گیاانجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن ہارون آباد اس حوالہ سے سراپا احتجاج ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ گروہ عرصہ دراز سے ضلع بھر میں وارداتیں کر رہا ہے اور پولیس کے لےئے چیلنج بنا ہوا ہے تاجر رشید احمد نے کاروائی کے لےے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دے دی ہے تاحال مقدمے کا اندارج نہیں ہوا ہے۔ 
گروہ