حکومت فلاپ ،چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،یوسف رضا گیلانی

حکومت فلاپ ،چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،یوسف رضا ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں،حکومت ہر شعبہ میں شہریوں کو ریلیف نہیں دے سکی ،انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر تنقید کر نا آسان کام ہے، وزیرستان چیک پوسٹ حملہ پر بلاول بھٹو سمیت دیگر پارٹی قائدین نے مذمت کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہنی وال چک 55دس آر میںسابق صوبائی وزیر پیر سید قمر زما ن شاہ کھگہ مرحوم کا بھتیجا،مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پیر محمد حیات شاہ کھگہ،سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں پیر سہیل زمان شاہ کھگہ کا کزن،سابق ایم پی اے ملک ارشدحسین میتلاکا برادر نسبتی ،ملک ابراہیم میتلا کا ماموں سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر معصب حیدر شاہ کھگہ مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا گیا انہوں نے 4 ماہ دھرنا دیا ،آج اسلام آباد میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، انہیں جیلوں میں ڈالا گیا ،پاکستان تحریک انصاف حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کر دی ہے،ہماری پارٹی نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا،چیئرمین نیب معاملہ پر حقائق تک پہنچنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، سابق حکومتوں کے وزیر موجودہ حکومت کا حصہ ہیں اگر سابق حکومت نااہل تھی تو ان کے بندوں پر مشتمل حکومت کیوں بنائی گئی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملک وقوم کی جس انداز میں خدمت کی تاریخ اس کی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی عوام مسترد کر چکے ہیں ،مہنگائی سے تمام طبقات بری طرح پس رہے ہیں،تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر بننے والی تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف اور تحفظ دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، عید کے بعد متحدہ اپوزیشن لائحہ عمل تشکیل دیں ،اس موقع پر سابق گورنر پنجاب ،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،ملک ابراہیم میتلا بھی موجود تھے۔

یوسف رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -