صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد  کا بہاولپور کادورہ‘ افسروںسے میٹنگ

صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد  کا بہاولپور کادورہ‘ افسروںسے میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ( نامہ نگار ) صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )


حافظ ممتاز احمد نے بہاولپور ایکسائز کا دورہ کیا‘جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور افتخار بھلی نے بتایا ماہ اپریل تک ڈویڑن بہاولپور نے ایک ارب سے زائد کی وصولی کر لی ہے جس پر وزیر ایکسائز نے کہا کہ وصولی کی مہم کو اسی طرح جاری رکھتے ہوئے 30 جون تک اہداف کو جاری رکھتے ہوئے سو فیصد مکمل کیا جائے اور انہوں مزید کہا کہ اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ٹیکس کی وصولی ہے اور ٹارگٹ کے حصول می۔ کوئی خاطر باقی نہ رہنی پائے آخر میں محکمہ کے درپیش مسائل کو سنا اور ان کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مزید انہوں نے کہا کہ تمام افسران دفتار میں آئے سائلین کے مسکے فوری حل کریں اور انکے درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کریں اور ٹیکس گزاران کیلیے آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائیں۔