مئی ‘ آئی ایس او کے زیر اہتمام  یوم القدس ریلی ‘ تیاریاں شروع

مئی ‘ آئی ایس او کے زیر اہتمام  یوم القدس ریلی ‘ تیاریاں شروع

  

ملتا ( سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر عاطف حسین، وجاہت علی مرزا، پروفیسر عبد الماجد وٹو ، عامر محمود نقشبندی، شاہد نواز ، اسلامی جمیعت طلبہ کے صدر عبیدالرحمن، قاری عبد الحنان حیدری ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آئی ایس او کے زیراہتمام 31مئی بروز جمعہ کو یوم القدس ریلی میں تمام مکاتب فکر کثیر تعداد میں شرکت کریں گے قبلہ اول بیت المقدس کی آزاد ی پوری امت مسلمہ کے لئے ا ولین ترجیح ہے حکومت یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا فوری اعلان کرے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز نزد بوہڑ گیٹ سے دن دو بجے نماز جمعہ کے بعد شروع ہو گی جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہو ئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہو گی علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل معاشرے کی تشکیل کے لئے ناگزیر ہے اس وقت مسلمہ فلسطین پوری مسلم امہ اور انسانیت کا الم ناک مسئلہ ہے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا ہو گا جو نہ صرف امت مسلمہ کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے وہ عذاب بن چکے ہیں فلسطین پر فلسطینیوں اور کشمیر پر مظلوم کشمیریوں کا حق ہے ۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -