محکمہ ریلوے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

محکمہ ریلوے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)عید الفطر کی آمد کے موقع پر ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیااس موقع پر جرائم پیشہ عناصر اور ریلوے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )


کے لئے گزشتہ روزریلوے سنٹرل پولیس آفسمیں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارات ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے پولیس و عملہ ریلوے کی طرف سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے مشترکہ طور پر چیکنگ کی جائے گی اور مسافروں کے ریلوے اسٹیشنوں اور دوران سفر ٹرینوں میں ریلوے ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی چیک کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اوربڑے اسٹیشنوں پر متعلقہ عملہ ریلوے کی موجودگی میں شکایتی ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ مزید پاکستان ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو عید کے دنوں میں ریلوے کی ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے تحریری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ بلیک میں ٹکٹ خریدنا اور بیچنا قانوناµ جرم ہے اور اس مکروہ دہندے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریلوے مسافر کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ریلوے اسٹیشنوں پر قائم ریلوے پولیس شکایتی ڈیسک پر رابطہ کریں یا فوری طور پر ریلوے پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔
حکمت عملی