راشد بخاری قتل کیس میں نیا موڑ ‘ ناہید یوسف کے بیان پر ہلچل

راشد بخاری قتل کیس میں نیا موڑ ‘ ناہید یوسف کے بیان پر ہلچل

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوسی ) پی ٹی آئی کے سٹی نائب صدر راشد بخاری کے قتل نے نیا موڑ لے لیا میرے بھائی کے قتل میں وزیر مملکت زرتاج گل کے خاوند اخوند ہمایوں کا ہاتھ ہے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

۔

راشد بخاری کی بہن ناہید یوسف نے ویڈیو بیان جاری کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر راشد بخاری کو دو جنوری کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم قاتل نے گولی مار دی تھی چھ جنوری کو راشد بخاری کی ڈیتھ ہو گئی تھی جس کے بعد لگ بھگ ساڑھے چار ماہ گزر جانے کے باوجود بھی راشد بخاری کاقاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ۔ راشد بخاری کی بہن ناہید یوسف نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خاوند پر الزام لگا دیا کہ میرے بھائی کے قتل میں زرتاج کا خاوند اخوند ہمایوں ملوث ہے اور زرتاج گل کیس کی تفتیش پر اثر انداز ہورہی ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس کسی مشکوک سیاسی کارکن کو پولیس تفتیش کی غرض سے بلائے تو وزیر مملکت زرتاج گل تفتیش نہیں کرنے دیتیں اور اس کارکن کو سیاسی دباو ڈالکر رہا کرالیتی ہیں۔ناہید یوسف نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کے قتل کی تفتیش کےلیے جی آئی ٹی بنائی جائے۔۔تاکہ میرے بھائی کا قاتل گرفتار ہوسکے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فراہمی انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دعوی تھا میں ہر شخص کو انصاف دونگا پھر آپ کی حکومت میں آپ کے اپنے کارکنان حصول انصاف کےلیے ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں۔

ہلچل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -