پاکستان ریلویز :11خطرناک برجز دوبارہ تعمیر کرنیکا منصوبہ

پاکستان ریلویز :11خطرناک برجز دوبارہ تعمیر کرنیکا منصوبہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں گیارہ انتہائی خطرناک برجز دوبارہ تعمیر اور پچپن برجز کی مرمت کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اس حوالے میں معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر جن گیارہ برجز کو دوبارہ تعمیر کے لیے فائنل کیا گیا ہے ان میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سے چھ ملتان ڈویژن،تین سکھر ڈویژن اور دو لاہور ڈویژن میں واقع ہیں جبکہ جن پچپن برجز کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سے چونتیس کراچی ڈویژن گیارہ سکھر ڈویژن پانچ روالپنڈی ڈویژن دو ملتان ڈویژن اور ایک سکھر ڈویژن میں واقع ہے معلوم ہوا ہے ملک بھر میں ریلوے کے اڑسٹھ فیصد برجز اور پل اپنی عمر پوری کر چکے ہیں لیکن پاکستان ریلویز ان کو مرمت کے کام چلا رہی ہے اس طرح کے برجز کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

برجز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -