منشیات مقدمات میں گرفتار خاتون سمیت 6 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

منشیات مقدمات میں گرفتار خاتون سمیت 6 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات کے مختلف مقدمات (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں گرفتار خاتون سمیت 6 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم محمد سرفراز سے 800 گرام،محمر زاہد اور محمد شکیل سے 3500 گرام،مراتب علی اور سلیم عباس سے 800 گرام ، خاتون ملزمہ نازیہ بی بی سے 1500 گرام چرس برآمد ہونے پر مذکورہ ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مذکورہ ملزمان سے تفتیش باقی نہ ہے لہذا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے جائے۔ جس پر عدالت نے اے این ایف حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں اے این ایف کی جانب سے خاتون ملزمہ نازیہ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست دی گئی جو فاضل عدالت نے خاتون ملزمہ کے میڈیکل نہ کرانے کے بیان پر خارج کر دی۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -