ملتان‘ سروے کی آڑ میں لوٹ مار ‘ نوسرباز سرگرم ‘ متعدد وارداتوں کا انکشاف
ملتان (وقائع نگار) ملتان شہر کے آبادی والے علاقوں میں اجکل نو سربازوں کا گروہ سرگرم ہواگیا ہے۔جو روزانہ گھروں میں اس وقت جاتے ہیں جس وقت گھروں کے اندر مرد(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
موجود نہ ہوں۔اپنا تعارف یہ گروہ گورنمنٹ سرویئر کے نام سے کرواتے ہیں۔گھروں کی خواتین کو کہتے ہیں کہ یہ فارم ہے اس کو پر کر دیں۔جس میں تحریر ہے کہ گھر میں کتنے افراد ہیں۔کون کون سے افراد کا وقت گھر میں موجود ہوتے ہیں۔مرد حضرات کیا کام کرتے ہیں۔پھر بعد میں آکر یہیں گروہ شریف فیملیزکو لوٹ لیتے ہیں۔شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان نوسربازوں کو حراست میں لیا جائے۔تاکہ سکھ کا سانس لیا جاسکے۔