پی ٹی ایم نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے ،ہمیشہ منظم سازش کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان

پی ٹی ایم نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے ،ہمیشہ منظم سازش کی گئی وزیراعلیٰ ...

  

بہاولپور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے بلوچستان میں ہونیوالے عام معاملات و حادثات کو زبان اور نسلی تعصب کا نام دینا شروع (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کردیا ہے جبکہ اپوزیشن نے اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے طول دیا ہے بلوچستام میں ایسے عناصر موجود ہیں جو ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں سوشل میڈیا اور دوسرے فارمز پر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے اور خاص طور پر نوجوانوں کے جذبات کا استعمال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں مزہبی و سیاسی آزادی میسر ہے اگر کسی سیاسی رہنما کو کوئی تحفظ ہے تو ملکی سالمیت پر سوال اٹھانے کی بجائے سیاسی پلیٹ فارم پر اظہار کرے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی تنقید ہے اپوزیشن اسمبلیوں میں بیٹھ کر کبھی حکومت کے گن نہیں گاتی اے پی سی بلانا اور احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے جو چھینا نہیں جاسکتا تاہم اگر اے پی سی کسی ایجنڈے کے تحت کام کرے تو ایک غلط پیغام باہر جائے گا انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں تمام وزرائ اعلی بلوچستان سے اور بلوچ ہی رہے ہیں ہماری پی ایس ڈی پی صرف کتابوں میں بنی ہے عملی کام کبھی نہیں ہوا اگر عملدرآمد ہوجائے تو بلوچستان کے بہت سے معاملات درست ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالی حالات کبھی ٹھیک نہیں رہے موجودہ حکومت ہو یا ماضی کی حکومتیں مسلسل قرضہ لیتی آرہی ہیں پاکستان میں نیب سمیت صوبائی قوانین 30 سے 40 سال پرانے ہیں ہمیں ہر شعبہ میں ریفارمز کی ضرورت ہے نیب کے چئیرمین بارے ویڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہئیے اس ضمن میں حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہوگی۔

جام کمال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -