جعلی کولڈ ڈرنکس رتیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،تین ہزار سے زائد بوتلیں برآمد

 جعلی کولڈ ڈرنکس رتیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،تین ہزار سے زائد بوتلیں ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی، مختلف برانڈز کی تین ہزار لٹر سے زائد تیار بوتلیں، 8 ہزار لٹر خام مال برآمد کر لیا ۔تفصےلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شالیمار سوسائٹی میں کارروائی کی، ٹیموں نے 8 گیس سلنڈر، فلنگ مشین، مکسنگ مشین، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق مصنوعی فلیورز، کیمیکلز اور نل کے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں، مضر صحت جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ عید پر سپلائی ہونی تھی، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے موقع پر موجود شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ایسے آپریشن بہت ضروری ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -