حکومت نے عید سے قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا،شہباز ابن علی

حکومت نے عید سے قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا،شہباز ابن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ عےد سے قبل حکومت نے بجلی کی قےمت مےں 55 پےسے فی ےونٹ اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی مےں پسنے والی عوام پر بجلی بم گرا کر غرےب عوام سے عےد کی خوشےاں بھی چھےن لی ہےں۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل مےں منعقدہ افطارپارٹی کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قےمت بڑھانے کے بعد اب حکومت پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں بھی اضافہ کرنے کےلئے پرتول رہی ہے جو غرےب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہی ہے جس کے نتےجے مےں بجلی، گیس ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شرع سود کابڑھنا اور ڈالر کی اُونچی اُڑان کے باعث ادوےات ،پھل ،سبزےوں ،مٹن ،بےف،چکن اور دےگر اجناس سمےت تمام اشےائے خورد ونوش کی قےمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے۔


 جس کی وجہ سے غریب لوگ پرےشان ہےں ان کے گھروں مےں فاقے پڑگئے ہےں جبکہ خود کشےوں کے رجحان مےںبھی اضافہ ہوا ہے۔