ایجوکیشنل کونسل برائے پرائیویٹ اسکولزکاسماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر

   ایجوکیشنل کونسل برائے پرائیویٹ اسکولزکاسماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان ایجوکیشنل کونسل برائے پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال چودھری، محمد شاہد نور، خالد پرویز، سحر ندیم، مرزا کاشف، مجاہد مقصود بٹ، ڈاکٹر ندیم، مہر عاشق، چودھری طاہر، رفیع الدین پراچہ، اعظم بٹ، آصف کاشمیری، سمیر فاروقی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر اقبال چودھری نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن کونسل تعلیم کے میدان میں اعلیٰ خدمات پیش کر رہی ہے، ملک کے سرکاری ادارے تعلیمی میدان میں اکیلے خدمات پیش نہیں کر سکتے، نوجوان نسل کو تعلیم سے روشناس کرانے میں پرائیویٹ ادارے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -