فہم دین کورسز کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،فرمان جلالی

  فہم دین کورسز کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،فرمان جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک صراط مستقیم کے مرکزی رابطہ سیکرٹری علامہ فرمان علی جلالی نے کہا رمضان المبارک کے مہینے میںتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ”فہم دین کورسز“ بڑی کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تحریک کے سینکڑوں مستند مبلغین ان کورسز میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کورسز کا انعقاد مساجد، کمیونٹی سنٹرزاور پارکوں میں کیا جارہاہے۔اکثر مقامات پر یہ کورسزنماز فجرکے بعد کرائے جا رہے ہیں۔تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آج سے 27برس قبل فہم دین کی تحریک گوجرانوالہ سے شروع کی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -