پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مفادات کی سیاست دم توڑ چکی ہے،رانا عبدالسمیع

  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مفادات کی سیاست دم توڑ چکی ہے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور (پ ر) تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمےع نے کہاہے کہ( ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی مفاداتی سیاست دم توڑ چکی ہے، اپوزیشن کا طریقہ واردات یہ ہے کہ حکومت کو متنازعہ بنایا جائے‘ پریشر بڑھایا جائے اور وقتی ریلیف لینے کیلئے ایسا ماحول پیدا کیا جائے لیکن ہم اپوزیشن کی ایسی سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا ہی خیال رکھے گی۔

، معاشی محاذ پر عمران خان آہستہ آہستہ منزل کی جانب رواں دواں ہیں‘ روپے کی قدر میں استحکام‘ سٹاک مارکیٹ میں تیزی ظاہر کرتی ہے کہ مشکل مرحلے سے قوم نکل کر مثبت سمت رواں دواں ہے،سیاسی بونے اپنا قد اونچا کرنے کیلئے عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا ہی خیال رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -