24سڑکوں پر ہنگامی بنیادوں پر لائٹس لگائی جائیں،صالحہ سعید

24سڑکوں پر ہنگامی بنیادوں پر لائٹس لگائی جائیں،صالحہ سعید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں تجاوزات، سٹریٹ اینڈ روڑ لائٹ، پیچ ورک، واٹر فلٹریشن پلانٹ، شہر کی خوب صورتی کی بحالی، کرایوں پر گراں فروشی پر روک تھام اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی،سیکرٹری آر ٹی اے کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ جلی اور بند لائٹس کی رپورٹس اے سیز چیک کریںاور24 سڑکوں پر ہنگامی بنیادوں پر لائٹس فنکشنل کی جائیں۔ایم سی ایل اس کو 80 فی صد پر لے کر جا رہی ہے۔شہر کی 44 اہم روڈز پر لائٹنگ کا کام جاری ہے۔ڈی سی لاہورنے ایم سی ایل کو تمام زونز کو تجاوزات کے حوالے سے متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے اردگرد تجاوزات نہیں ہونی چاہیے اورایم او آرہر زون میں متحرک نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ یونین کونسلز سے مویشیوں کے انخلاءکو یقینی بنایا جائے، رمضان، عید بازاروں میں اسٹالز کو بہتر انداز میں چلایا جائے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی او لاڑی اڈہ اضافی کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کریں، عوام الناس اضافی کرایہ وصولی کے لیے واٹس اپ نمبر 03070002345 شکایت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -