بادشاہی مسجد کے عالمگیری پارک میں عوامی سہولیات ڈیسک کا افتتاح

بادشاہی مسجد کے عالمگیری پارک میں عوامی سہولیات ڈیسک کا افتتاح

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے با د شاہی مسجد کے عالمگیری پارک میںپبلک فیسلیٹیشن(عوامی سہولیات) ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پرچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ذوالفقار علی گھمن،ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن راﺅ ندیم اختردیگر اوقاف افسران،خطیب بادشاہی مسجد،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد کے علاوہ دیگر شرکاءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو ہرسطح پر گائیڈفراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو تربیت یافتہ عملہ موقع پر مسجد کی تاریخی حیثیت بارے آگاہی فراہم کرے گا۔ جسکے لیے تربیت یافتہ گائیڈ مامور کر دئے گئے ہیں۔سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے شکایاتتجاویز بکس بھی رکھا گیا ہے جو کہ براہ راست چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی نگرانی میںمانیٹرنگ کرےگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -