889گرانفروش گرفتار ،20کوجیل بھیج دیا گیا ،24لاکھ سے زائد جرمانہ

889گرانفروش گرفتار ،20کوجیل بھیج دیا گیا ،24لاکھ سے زائد جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے یکم سے 22رمضان تک پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ،18944دکانوں و سٹورز کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے چیک کیا گیا۔2361دکانوں و سٹوروں پر گراں فروشی پائی گئی۔859دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور889دکانداروں کو حراست میں لیا گیا۔1302دکانداروں کو 24 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 200 دکانداروں کو جیل کی سزا سنائی گئی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے گراں فروشی پر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کے دوران35افرادکو حراست میں لےکر13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر79 ہزار 2سو روپے کے جرمانے بھی کئے گئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -