زیرو ریٹنگ سہولت کا خاتمہ معیشت کیلئے خطرناک ہے،ملک نعیم

زیرو ریٹنگ سہولت کا خاتمہ معیشت کیلئے خطرناک ہے،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر ملک نعیم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تاجر برادری نے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھیں ہیں۔ ملک میں کاروباری آسانیوں کی کمی، زیادہ کاروباری لاگت اور لا تعداد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث ملکی برآمدات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ سہولت کا خاتمہ ملکی معیشت کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کرسکتا ہے۔
، اس کے برعکس اس سہولت کے جاری رہنے سے ان سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو گا ۔


اس لئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرنی ہو گی ۔