تجارت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے،لالہ یاسر نصیر

      تجارت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے،لالہ یاسر نصیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ تجارت کی صنعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اس لئے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کے لیے زیروریٹنگ کی سہولت برقرار رکھی جائے ورنہ برآمدات کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹڈ سٹیٹس منسوخ کرنے سے ملکی برآمدات سے منسلک صنعتیں تباہ ہوجائیں گی، جس سے غیر ملکی زر مبادلہ میں کمی، بے روزگاری میں اضافہ اور حکومتی محاصل میں شدید کمی واقع ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت،تجارت، ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجری کے آلات، کھیلوں کے سامان پر مشتمل پانچوں سیکٹر پر زیرو ریٹنگ سٹیٹس ختم نہ کرے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -