قومی پرچم کی توہین کرنیوالوں پر غداری کے مقدمات درج کئے جائیں ،طلبا وطالبات

قومی پرچم کی توہین کرنیوالوں پر غداری کے مقدمات درج کئے جائیں ،طلبا وطالبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے قومی پرچم کی توہین کرنے والے افرادکو قومی مجرم قراردے دیا گیا۔شہر بھر میں طالب علموں نے اس فیصلے کی حمایت کر تے ہوئے اسے احسن اقدام قرارار دے دیا جبکہ قومی پرچم کی اہمیت اور اس کی توہین پر سزا کے حوالے سے روزنامہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں پاکستانی پر چم کا احترام اور اس سے محبت حب الوطنی کا اولین تقاضا قراردے دیا۔ قومی پر چم عالمی دنیا میں پاکستانیوں کی پہچان ہے جس کی عزت ہر فرد کو کرنی چاہیے ۔پاکستان پرچم کی توہین ایک قومی جرم ہے جس کی سخت سے سخت سزا متعین کی جانی چاہیے ۔ روزنامہ پاکستان کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے ارسلان عارف ، ہارون اصغر، نادیہ طلعت،مشعل حنیف ، اقراءخاور ، علی نصیب ، دعا قاسم ، عیزہ عمران ، عثمان ،شفاءقاسم ،آمنہ سلیم ،ندا شعیب ،مائرہ جاوید حلیمہ سعدیہ ، یاسمین طفیل سمیت دیگر طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کا پر چم دنیا میں ہماری پہچان ہے جو لوگ پاکستانی پر چم کی توہین کرتے ہیں ان کو کم ازکم عمر قید کی سزا ہونی چاہیے،ایسے لوگوں کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات درج کر کے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے اور انہیں عبر ت ناک سزا دینی چاہیے۔ طلباءکا مزید کہنا تھا کہ جو وطن کا غدار ہے اس کی جگہ تختہ دار ہے اس شخص کو یا تو جلا وطن کر دینا چاہیے۔ علی عدیل ، عبداللہ بلال ، مزمل شاہد، معید راشد ، رمشہ انصاری اور عمران کا کہنا تھا کہ قومی پرچم کی عزت کرنا ہر ملکی و غیر ملکی ہر فرد کافرض ہے اور جو ایسانہ کرے اسے عمر بھر کیلئے جیل میں ڈال دیا جائے ۔