حکومت تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے،محمد علی میاں

  حکومت تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے،محمد علی میاں

  

لاہور(جنرل رپورٹر )صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود کی جانب سے گزشتہ روز تاجربرادری کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں تاجر برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،افطار ڈنر میں ایم پی اے ماجد ظہور پاکستان ٹریڈر الائنس کے چیئرمین محمد علی میاں ،عرفان اقبال شیخ ،عنصر ظہور بٹ ،باﺅ بشیر ،ملک زمان نصیب ،ارشد بھٹی ،مسلم اقبال ہاشمی ،خواجہ ندیم،محمد اعجاز مغل،حاجی اشفاق احمد ،ماجد بٹ ،شاہد نذیر،ملک خالد،سہیل سرفراز منج،ملک کامران ،محبوب سرکی ،اشرف بھٹی ،طارق فیروز میاں ادریس ،زبیر انصاری،میاں سمیت کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی ،اس موقع پر پاکستان ٹریڈرالائنس کے چیئرمین محمد علی میاں کا کہنا تھا کہ کہ موجود ہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے ان کے ساتھ بات چیت کرے اسی طرح ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی فوری اقدمات ناگزیر ہیں کیونکہ اس مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -