جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ بجٹ میں3ارب روپے مختص کرنےکی تجویز 

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ بجٹ میں3ارب روپے مختص کرنےکی تجویز 

  

لاہور( این این آئی )جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے ، محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے حتمی اقدامات کئے جائیں گے اور ایک بڑی رقم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دفاتر اور ملازمین پر خرچ ہوں گی جس کےلئے بجٹ میں تخمینہ جات لگائے جا رہے ہیں ۔تجویز دی گئی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے3ارب روپے مختص کئے جائیں۔موجودہ ملازمین سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جانے والوں سے درخواستیں بھی مانگ لی گئیں۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق جنوبی پنجاب سکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال میں اہم پیشرفت کر لی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -