رانا افضل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ، سوالات کے جواب دئیے 

    رانا افضل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ، سوالات کے جواب دئیے 

  

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ہو کر سوالات کے جوابات دئیے ۔ نیب کی جانب سے راناافضل کو ساحل پرائﺅیٹ لمیٹڈ کی انکوائری کیس میں طلب کیا گیاتھا ۔نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رانا افضل سے مختلف سوالات کے جوابات پوچھے جبکہ رانا افضل نے کچھ کے جوابات دینے کے لیے مہلت طلب کر لی ۔رانا افضل کو آئندہ پیشی پر ہسپتال کیلئے حاصل کی گئی سرکاری اراضی کی تفصیلات ، آڈٹ رپورٹس اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کاریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رانا افضل 

مزید :

صفحہ آخر -