تحریک انصاف کا قبائلی اضلاع میں  صوبائی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

  تحریک انصاف کا قبائلی اضلاع میں  صوبائی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

  

پشاور(آئی این پی ) تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کےلئے امیدواروں کا اعلان کر تے ہوئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16نشستوں کے لیے ہونےوالے انتخابات کےلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں کےلئے انتخابات 2 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق پی کے 100باجوڑ سے انور زیب، پی کے 101باجوڑ سے اجمل خان، پی کے 102باجوڑ سے حیمد الرحمان ، پی کے 103 مہمند سے رحم شاہ، پی کے 104 سے محمد اسرار، پی کے 105خیبر سے شاہد حسین، پی کے 106خیبر سے امیر محمد خان اور پی کے 107خیبر سے محمد زبیر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے کرم سے 108شاہد خان، پی کے 109 کرم سے سید اقبال، پی کے 110اورکزئی سے حنیف حسین ، پی کے 111شمالی وزیرستان سے محمد اقبال، پی کے 112جنوبی وزیرستان سے اورنگزیب، پی کے 113جنوبی وزیرستان سے افسر خان جب کہ پی کے 114 جنوبی وزیرستان نصیر اللہ اور پی کے 115ایف آر سے عبدالرحمان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

ٹکٹ

مزید :

صفحہ آخر -