منظور وسان کی عبوری ضمانت منظور، سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا

  منظور وسان کی عبوری ضمانت منظور، سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کی درخواست ضمانت پر دوران سماعت ان کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو نے موقف اپنایا کہ نیب نے الزام واضح کرنے کے بجائے صرف اثاثے بنانے کا الزام عائد کردیا ہے۔عدالت عالیہ سندھ کے گوش گزار منظور وسان کے وکیل نے کیا کہ ان کے موکلکے خلا ف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر نیب انکوائری کررہی ہے۔نیب نے اکتوبر 2018 میں موجودہ چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق، ریلوے افسران، سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر منظوروٹو، سابق صوبائی وزیر منظور وسان، نواب علی وسان اور محمد افتخار گیلانی کے خلاف کرپشن کی شکایات پر انکوائریاں کی جائیں گی۔مقامی ذرائع ابلاغ میں جنوری 2019 میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ نیب نے سابق صوبائی وزیر منظور وسان، ان کے دو دامادوں رکن سندھ اسمبلی منور وسان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور شہریار وسان، ان کی اہلیہ، بیٹوں اور بیٹیوں سمیت خاندان کے نو افراد کی صوبے میں موجود جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ 18 جنوری تک فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔طلب کردہ ریکارڈ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سکھر کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
منظور وسان

مزید :

صفحہ آخر -