فلسطین اسرائیل تنازع پر امریکہ نے عالمی کانفرنس طلب کر لی

  فلسطین اسرائیل تنازع پر امریکہ نے عالمی کانفرنس طلب کر لی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کےلئے آئندہ ماہ بحرین میں بین الاقوامی کانفرنس طلب کر لی ۔ اس اجلاس میں قیام امن کےلئے اقتصادی بنیاد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔ صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر جو اس کانفرنس کی راہ ہموار کرنے کےلئے مشرق وسطیٰ کا دورے پر ہیں اوروہ اب اردن پہنچ گئے ہیں۔یاد رہے اردن کا قریبی ہمسایہ ہونے کی حیثیت سے قیا م امن میں اہم کردار ہے جو اگرچہ امریکہ کا اتحادی ہے لیکن اس نے ابھی تک کانفرنس میں شرکت کی حامی نہیں بھری ۔ وائٹ ہاﺅس سے جا ر ی تفصیلات کے مطابق مسٹر کشنر نے مراکش سے اردن پہنچنے پر ایک بیان میں کہا اس کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قا ئم کرنے کی ”اقتصادی بنیادوں“ پر خصوصی توجہ دی جائےگی،کانفرنس کے ایجنڈے میں فلسطینی ریاست کے قیام سمیت دیگر بنیادی سیاسی ا مو ر زیر بحث نہیں آئیں گے۔ فلسطینیوں نے فی الحال کانفرنس میں شرکت سے انکار کر رکھا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے اردن سیاسی و فوجی اعتبار سے امریکہ پر کافی انحصار کرتا ہے اسلئے امید ہے بالآخر وہ کانفرنس میں شرکت پر نہ صرف خود تیار ہو جائےگا بلکہ فلسطینیوں کو بھی کانفرنس میں شامل ہونے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

عالمی کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -