اسحاق ڈارودیگر کےخلاف استغاثہ کے گواہ واجدضیاءپرجرح مکمل

   اسحاق ڈارودیگر کےخلاف استغاثہ کے گواہ واجدضیاءپرجرح مکمل

  

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیرکی عدالت زیرسماعت سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاروغیرہ کےخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی سربراہ واجدضیاءپرجرح مکمل کرلی گئی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود کے وکیل قاضی مصباح نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاءپرجرح کی جس کے دوران وکیل صفائی نے پوچھاکہ اسحاق ڈار سے جے آئی ٹی نے کیا تفتیش کی ہے؟اس پرنیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عتراض کرتے ہوئے کہا کہ قاضی مصباح صاحب آپ اسحاق ڈار کے وکیل نہیں ہیں اس لیے اسحاق ڈار کے حوالے سے آپ جرح نہیں کر سکتے ہیں، وکیل صفائی نے پوچھاکہ والیم آٹھ اے میں جو بنکس ریکارڈ ہیں اصل دستاویزات نہیں ہے، جس پرواجدضیاءنے بتایاکہ یہ درست ہے جو بنکس ریکارڈ ہیں اصل دستاویزات نہیں ہیں لیکن بنکس سے تصدیق شدہ ریکارڈ ہیں،وکیل صفائی کی جرح مکمل ہونے پرعدالت نے آخری گواہ ریفرنس کے تفتیشی افسرکوطلب کرتے ہوئے سماعت12جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

 اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -