دنیا کو سو فیصد یقین پاکستان میں ایماندار حکومت موجود ہے،چودھری سرور

      دنیا کو سو فیصد یقین پاکستان میں ایماندار حکومت موجود ہے،چودھری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے وکلا اور ڈاکٹروں کے اعزاز میں گور نر ہاﺅس میں افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ انصاف لائرز فورم اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین نے شر کت کی۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا احتساب سازش نہیں بلکہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔اپوزیشن بس یہ چاہتی ہے کہ ان سے کچھ نہ پوچھا جائے مگر ایسا ممکن نہیں ، اب ہر جرم کر نیوالے کو انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا۔افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ، وفاقی کابینہ کا بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو سزائے موت کیلئے قانون سازی کر نے کی ہدایت بہتر ین فیصلہ ہے۔ افطار ڈنر میںمیں انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر خان نیازی،ڈپٹی اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان 'ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبد الشکور خان 'اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت حیات خان لودھی پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر آفتاب اقبال خان،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ندیم خواجہ سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاکہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے آنیوالے وکلا اور ڈاکٹر کو خوش آمد ید کہتاہوں وکلاءاور ڈاکٹرز کا ہمارے شعبہ میں انتہائی اہم کردارہے ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں شعبوں سے وابستہ افراد مکمل ایماندار ی اور نیک نیتی سے کام کر یں،آج پہلی بار دنیا کو ا س بات کا سو فیصد یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ایک ایما ندار حکومت موجود ہے ، آج عوام بھی تحر یک انصاف کی حکومتی پالیسوں کی مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔ 

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -