ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کو آرڈنیٹر زکریا بٹ کا داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ 

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کو آرڈنیٹر زکریا بٹ کا داتا دربار پناہ گاہ کا ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم کی اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے کو آرڈنیٹر زکریا بٹ نے پی ٹی آئی کی سنیئر ایم پی اے صادقہ دادخان ‘عائشہ بھٹہ‘ اے ڈی سی جی صفدر ورک اور سوشل ویلفئر کے آفیسر کے ہمراہ داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں آنے والے مسافروں کے ساتھ نہ صرف پناہ گاہ میں ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں درےافت کیا بلکہ ان مسافروں کے ساتھ انہوں نے خصوصی طور پر افطاری بھی کی۔اس موقع پر میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے زکریا بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بے سہارا ‘ بے آسرا اور بالخصوص مسافروں کے لئے بلکل گھر جیسے ماحول پر مبنی عالمی معیار کی پناہ گاہیں تعمیر کرکے اپنے اعلان کردہ فلاحی رےاست کی طرف عملی طور پر پہلا قدم بڑھادیا ہے بلا شبہ ان پناہ گاہوں میں آنے والوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ آرام کرنے کی بھی بہترین سہولیات دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم فردوس عاشق اعوان کے حکم پر لاہور کے مختلف مقامات پر بنائے گئے پناہ گاہوں کے ہر دوسرے تیسرے دن دورے کرتے رہیں گے اور سہولیات کا جائزہ لیتے رہیں گے اس وقت ہر پناہ گاہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دی جارہی ہیں اور ان سہولتوں میں مزید بہتری بھی لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس پناہ گاہ کے دورہ کے دوران آج آپ نے خود دیکھا کہ ےہاں پر ایک معذور شخص جو کہ بہاولپور سے آیا ہے اور اس نے خود اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کاش اس طرح کی سہولتیں پہلے بھی کسی حکومت کو دینے کی توفیق ہوتی تو آج واقعی ایک نیا پاکستان بن چکا ہوتا چلو دیر سے ہی لیکن کسی کو تو ہم جیسے لوگوں کا خیال تو آیا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -