پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری ہوگا،بائیومیٹرک سے بھی چھٹکا را ملنے کا امکان

پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری ہوگا،بائیومیٹرک سے بھی چھٹکا را ملنے کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری ہو گاسعودی وزارت الحج نے گرین سنگل دے دیا،بائیو میٹرک سے بھی چھٹکاراملنے کا امکان،اسلام آباد ائیرپورٹ سے جانے والوں کی ایمگریشن بھی یہی سے ہو گی تیاریاں شروع کر دی گئیں،اگلے سال سے لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ کو بھی ٹاسک مل گیا،وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد نے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کر دیا،دوسری دفعہ عمرہ اور حج کرنیو الوں پر 2ہزار ریال کی شرط برقرار،اہل پاکستان نے وزیر اعظم سے 30مئی سے شروع ہونے والے سعودی عرب کے دورے کے دوران دو ہزار ریال کی لازمی شرط ختم کرانے کی دوبارہ بات کرنے کا مطالبہ کر دیا،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ اس سال حج ویزہ پاسپورٹ کی بجائے پیپر پر جاری ہو گا،،سعودی قونصلیٹ عمرہ کے لیے پہلے ہی ای ویزہ شروع کر چکا ہے اب حج2019ء کے لیے Eحج ویزہ متعارف کرانے جا رہا ہے اس کے لیے اطلاعات ہیں کہ پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی آن لائن فیڈنگ سے جو ریکارڈ ہو گا اسی کی بنیاد پر حج ویزہ جاری ہو گا،رجسٹرڈ اور منظم کارڈ کی حامل کمپنیاں اپنے دفاتر میں بیٹھ کر حاجی کا ویزہ نکال سکیں گی اس کے لیے شنید ہے کہ فنگر پرنٹس کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ 

ای ویزا

مزید :

صفحہ آخر -