حکومت کو ایٹمی پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانا چاہیے، ڈاکٹر عبدالقدیر 

حکومت کو ایٹمی پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانا چاہیے، ڈاکٹر عبدالقدیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو ایٹمی و میزائل قوت بنایا اور اب میں نے رفاہی کاموں کی طرف بھرپور توجہ دے رہا ہوں او راس حوالے سے میرا سب سے بڑ ا منصوبہ ڈاکٹراے کیو خان ہسپتال ہے جو لاہور کے علاقے مولانا احمد علی روڈ مینار پاکستان کے عقب میں واقع ہے۔ حکومت کا صحت اور تعلیم کے شعبوں کے علاوہ بجلی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ حکومت کو توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ایٹمی پروگرام کے طرف توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر قیصر رفیق کے زیراہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہسپتال 2015ء سے کام کررہا ہے اور اب تک ہم نے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کرچکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اب ہم تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کررہے ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے جو اکتوبر 2020ء میں باقاعدہ کام شروع کر دے گی جس میں ہر مرض کے ماہر ڈاکٹرز مستحق اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پر عزم لہجے میں کہا کہ اتنا بڑا ہسپتال بنانا آسان کام نہیں تاہم تہیہ کر چکے ہیں کہ ہم یہ ہسپتال بنا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھیں اورہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم جلد سے جلد نادار اور مفلس مریضوں کوجلد از جلد جدید ترین طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مزید :

صفحہ آخر -