امت کو تقسیم کرنے، نفرتیں پھیلانے والے گمراہی کے راستے پر ہیں،طاہرالقادری

  امت کو تقسیم کرنے، نفرتیں پھیلانے والے گمراہی کے راستے پر ہیں،طاہرالقادری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے نام پر امت کو تقسیم کرنے اور نفرتیں پھیلانے والے گمراہی کے راستے پر ہیں، اسلام امن،محبت،رواداری کا دین ہے، اسلامی نظام حیات حقوق و فرائض پر مبنی ہے،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ فرائض و واجبات ترک کر کے صدقات، خیرات اور نفلی عبادات کے ذریعے بخشش اور نجات حاصل کر لیں گے وہ گمراہی کے راستے پر ہیں، ہزاروں، لاکھوں نوافل کی ادائیگی،لاکھوں،کروڑوں روپے کے صدقات اورخیرات،وسیع و عریض دسترخوان فرض نماز کی کمی کو پورا نہیں کر سکتے، بظاہر نماز ادا نہ کر کے باطن کی نمازوں اور باطن کی عبادت کا ڈھونگ رچانے والے شعبدہ باز ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین اور معتکفات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نماز، روزہ کی ادائیگی بغیر کسی شرعی عذر کے ہر گزترک نہ کریں، رزق حلال نہ کھانے والے کی صحبت سے دوررہیں، جس طرح ایک انفیکشن زدہ مریض درجنوں صحت مند لوگوں کو بیمارکر دیتا ہے، اسی طرح بے عمل افراد عمل صالح کرنے والے کے اخلاق اور کردار پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -