کے الیکٹرک نے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی3.37روپے تک مہنگی کر دی
کراچی (آئی این پی)گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2روپے 15پیسے مہنگی کر دی گئی۔ کے الیکٹرک کی طرف سے جاری کردہ بجلی کی نئی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق 300یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے پرانے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پہلے 301یونٹ سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے 45 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 17روپے 60پیسے ہو گئی ہے۔کے الیکٹرک کے 701یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے 33 پیسے فی یونٹ دے تھے جو اب بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔کے الیکٹرک کے نئے نرخ نامے کے مطابق ماہانہ 300 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 15 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔اسی طرح ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 3روپے 37 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک