عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں: فردوس عاش

عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں: فردوس عاش

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ورکرز ہماری پہلی دفاعی لائن ہیں،میڈیا کو درپیش مسائل سے راہ  فرار اختیار نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی اور غریب عوام کی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم معیشت کی بحالی اور دیگر چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافی اور میڈیا ورکرزمیں رمضان پیکیج کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے لئے ہر صحافی ایک چلتا پھرتا پاکستان ہے، جب تک صحافی مضبوط نہیں ہوں گے پاکستان مستحکم نہیں ہو سکتا،صحافتی اداروں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان روابط کی کمی ہے، سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم عمران خان کو اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے اشتہار بازی کی گئی مگر اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی سلامتی اور میڈیا کے حقوق کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر میڈیا سے متعلق ایک باقاعدہ نظام ہوتا تو موجودہ مشکلات کا سامنا نہ ہوتا،میڈیا ورکرز کیلئے ایک میکانزم قائم کر کے ان کے حقوق دیں گے، میڈیا ورکرز کیلئے ای او بی آئی اور سوشل سکیورٹی جیسے اقدامات کررہے ہیں، میڈیا ورکرز کی ضروریات ایک جامع پالیسی سے جڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پالیسی کو صرف اشتہارات کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے، آجر اور اجیر کے حقوق کے تحفظ کے بغیر میڈیا پالیسی نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور میری درخواست پر صحافیوں کا دھرنا ختم کرنے پر مشکور ہوں۔

فردوس عاشق اعوان  

مزید :

صفحہ اول -