پنجاب:تمام سرکاری ملازمین کو کل تنخواہ مل جائے گی

پنجاب:تمام سرکاری ملازمین کو کل تنخواہ مل جائے گی

  

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن کل (جمعہ)31مئی تک ادا کر دی جائے گی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔31مئی کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ یکم اور دو جون بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیل کے پیش نظر کیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں اکاؤنٹنٹ جنرل/ضلعی اکاؤنٹنٹس اور ٹرثری افسران کو ضروری کاروائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

تنخواہ

مزید :

صفحہ اول -