مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید 

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید 

  

سری نگر(آئی این پی) ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں آج پھربھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورنوجوان کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسزنے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے شہید کیا۔شہادت کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

نوجوان شہید

سماہنی (آئی این پی) سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر بھارتی فوج فائرنگ و گولہ باری،ایک شخص زخمی، گولہ باری سے متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مال مویشی بھی زخمی ہو گئے، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فوج نے سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ،بڑوھ کی سول آبادی کو فائرنگ و گولہ باری کا نشانہ بنایا سیری بنڈالہ بستی بنہ گڑھا میں گزشتہ شب کھیتوں میں ہل چلاتے ٹریکٹر کو نشانہ بنایا گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد رفیق بازو اور ماتھے پر شیل لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر بنڈالہ ہیلتھ سنٹر پر طبی امداد دی گئی ادھر سرحدی علاقے بڑوھ پر بھی شدید فائرنگ و گولہ باری کی گئی محمد تیمور کے صحن میں مارٹر کا گولہ پڑا جس سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا البتہ گھر کے افراد محفوظ رہے اسی علاقہ میں راجہ ظفر اقبال کے گھر کے قریب گولہ پڑنے سے مال مویشی زخمی ہونے،بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں کنٹرول لائن پر گندم کی فصل کی تیاری سے لیکر کٹائی اور اب دوبارہ کھیتوں میں ہل چلانے اور عین کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کو بھارتی فوج کی طرف سے آئے روز نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے اور نہتے لوگوں پر خواہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہوں یا کنٹرول لائن کے اس پار ان پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانا چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -