پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کا خطرناک ترین کارنامہ سرانجام دیدیا

پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کا خطرناک ترین کارنامہ سرانجام دیدیا

  

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سد پارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی، محمد علی سد پارہ کواس مہم میں پاک فوج کاتعاون بھی حاصل تھا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی ہے۔محمد علی سدپارہ کو نیپال میں مکلو چوٹی سر کرنے کیلئے پاک فوج نے تعاون فراہم کیا تھا۔ مکلو کو سرکرنے کے بعد محمد علی سد پارہ 8 ہزار میٹر سے بلند7 چوٹیاں سرکرنیوالے پہلے پاکستانی کوہ پیمابن گئے ہیں۔بیان کے مطابق مکلو چوٹی دنیا کا پانچواں بلندترین پہاڑ ہے جس کی بلندی 8ہزار 485میٹر ہے۔کوہ پیمائی کی مہم میں پاک فوج نے محمد علی سد پارہ کوسہولت فراہم کی تھی، کوہ پیمامحمد علی سد پارہ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -